8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, جون 22, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
علامہ خادم حسین رضوی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

علامہ خادم حسین رضوی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

علامہ خادم حسین رضوی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

29/08/2018
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(سچ نیوز)تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کےخلاف اور ہالینڈ کے سفیر  کی ملک بدری کے لئے لاہور سے  اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی حال میں نہیں رکیں گے، ہمارے ساتھ جانے والے لوگوں نے اپنے شاپروں میں کفن ڈالے ہوئے ہیں،حکومت ہمارے لاہور سے نکلنے سے پہلے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے دے۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے ’’ڈیلی پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ اُمت کی بقاءکا مسئلہ ہے،ختم نبوتﷺ  کے بعد امت کو اس کا بدلہ لینا چاہئے ،امت کواس مسئلے کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا ، ہالینڈ کے سفارت خانے کو بند کیا جائے ،شاہین بچوں کو بطخو ں کا سبق پڑھایاجارہا ہے ،اگر بچوں کو بطخوں کا سبق پڑھایا جائے گا تو وہ تو پھر اِنہی کاموں کے پیچھے پڑیں گے کہ تنخواہ کہاں سے اچھی ملتی ہے اور دو نمبری کہاں سے کرنی ہے اور دو نمبر مال کہاں سے خرید کر کہاں بیچنا ہے؟نورالدین زنگی وہ لوگ بنتے ہیں جن کے شاگرد صلاح الدین ایوبی ہوتے ہیں ،جن کے مرنے کے بعد ان کے گھر میں کفن کے پیسے بھی نہیں تھے تو مسلمانوں نے چندہ کر کے ان کو دفنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل(بدھ کو ) دو بجے داتا دربار کے مزار سے روانہ ہوں گے ویسے تو دو بجے کا وقت دیا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ آدھا گھنٹہ یا گھنٹہ تاخیر ہوجائے ،رات ہمار اپڑاؤ گجرات میں ہوگا،رابطے کئے جا رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکومت کو ہدایت دے  اور یہ ہمارے لاہور سے نکلنے سے پہلے ہی  ان کا سفیر نکال دیں اور اپنے سفیر کو وہاں سے واپس بلا لیں،پوری پاکستانی قوم  کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے لاہور سے  نکلنے سے پہلے ہالینڈ کے سفیر کو  ملک سے نکال دیں ۔

انہوں نے  کہاکہ انتہا پسندی یہ نہیں ،ہمیں اگر رسول اللہﷺ کے لئے جان دینی پڑی تو ہر وقت جان دینے کے لئے تیا ر ہیں،بہت سارے لوگ جو ہمارے ساتھ جائیں گے اور مجھ سے ملیں ہیں ،اُنہوں نے اپنے شاپروں میں کفن بھی ڈالے ہوئے ہیں ،اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم نے کون سا رک جا نا ہے ؟یہ حضورﷺ کی عزت کا سوال ہے یہ نہیں کر سکتے کہ آنسو گیس آرہی تھی یا گولی آرہی تھی تو ہم رک گئے ،میں تو چاہتا ہوں کہ اتنی زندگی بسر کر لی ایک گولی آئے اور میں مسکراتا ہوا یہ کہوں کہ حضورﷺ کے لئے تو اسی کی تمنا تھی آج وہ پور ی ہو  گئی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In