دبئی (سچ نیوز )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کی ، مودی کو پیغام دیں کے وہ بغل میں چھری نہ رکھیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کی نیت اچھی ہے اور وہ عوام کو سہولتیں بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھارت کے وزیر اعظم کے مودی کو پیغام بھی دیں کے وہ بغل میں چھری نہ رکھے اگر وہ بغل میں چھری رکھے گا تو پھر ہم بغل میں چھرا رکھیں گے ۔ سابق صدرنے کہا کہ عمران خان کی باتیں ا چھی ہیں اور ان کو عوا م کی بہتری کے لئے کا م بھی کرنا چاہئے ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کرواتاہے ۔