نئی دہلی ( سچ نیوز ) دنیا بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور امیتابھ بچن نے اس موقع پر مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کر کے سب کے دل جیت لئے ہیں۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کل عید میلاد النبی ﷺ ہے۔۔۔ میں تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ امن، خوشحالی اور خوشی ہمیشہ قائم رہیں۔“