پیرس (سچ نیوز)فرانس میں مسجد کے باہر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کرکے امام مسجد اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے بعد خودکو گولی مار کر خود کشی کرلی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فرانس کے شہربرسٹ میں واقع ایک مسجد کے باہر ایک نامعلوم کارسوار نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد اور ایک شخص زخمی ہوگئے ، حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مجرم کا پیچھا کرتے ہوئے اس جالیا جس پر ان نے اپنے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی، پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کررہی ہے ۔فرانس کے وزیرداخلہ نے ملک بھر میں عبادتگاہوں کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔