اسلام آباد (سچ نیوز)مولانا فضل الرحمان صدارتی انتخابات کے لئے بطور اپوزیشن امیدوار کے آصف زرداری کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پار ٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاہے فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کیلئے حمایت مانگی تھی اور آصف زرداری نے فضل الرحمان سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگاجس میں مولانافضل الرحمان کے موقف پرغور کیاجائےگا اور اپوزیشن کے اعتزازاحسن کی دستبرداری کے مطالبے پربات ہوگی اور اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگاوہ پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔