اسلام آباد(سچ نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد 13 اگست کو پاکستان پہنچے گا اوردئیے گئے 12 نکات کا جائزہ لے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف وفد پاکستان آمد کے بعد نیکٹا اور دیگر وزارتوں سے بریفنگ اور گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے دئیے گئے اپنے12 نکات کا جائزہ لےگا ۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد میں ایشیا پیسفک گروپ کے ارکان ہوں گے ،دورے کا مقصد پاکستان کی جمع کرائی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کاوفد13 تا16اگست پاکستان کا دورہ کرےگا۔