لاہور: (سچ نیوز) فیاض الحسن چوہان دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں، انہوں نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
قائم گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے گورنر ہاؤس میں فیاض الحسن چوہان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔
حلف سے پہلے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
فیاض الحسن فیاض صوبائی وزیر کا حلف اٹھاتے ہی اپوزیشن پر برس پڑے، انہوں نے رہبر کمیٹی کو رہزن کمیٹی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کے قافلے پر انہوں نے قدم قدم پر ڈاکا ڈالا ہے۔ رہبری کے نام پر سارے رہزن اکٹھے ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہاتھوں لگائی ہوئی گرہیں عمران خان دانتوں سے کھول رہے ہیں۔ جن مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے میرے استعفے پر مٹھائیاں بانٹی تھیں اب وہ مٹھائیاں اگلیں گے۔