فیصل آباد: (سچ نیوز) فیصل آباد میں اتوار کے روز مریم نواز کی احتجاجی ریلی کے خلاف پولیس نے 6 تھانوں میں مریم نواز سمیت لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
فیصل آباد میں سابق وزیر قانون راناثناءاللہ خاں سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کے روز مریم نواز شریف نے حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز سمیت دیگر لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
مقدمات ریلی گزرنے والے پولیس اسٹیشنز، تھانہ سول لائن، ریل بازار، سمن آباد، فیکٹری ایریا، نشاط آباد اور سرگودھا روڈ میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمات میں ریلی میں سڑکیں بند کرنے، سرکاری احکامات نہ ماننے اور انتشار پھیلانے کی دفعات شامل ہیں۔