دوحہ(سچ نیوز ) قطر میں 2 جنگی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچالیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر فضائیہ کے دو طیاروں کے درمیان تربیتی اڑان کے دوران خوفناک تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی، جلتے ہوئے طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔تصادم کے فوری کے بعد پائلٹس نے طیاروں سے بروقت چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر باحفاظت اتر گئے اور اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے پائلٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔واضح رہے کہ قطر کا العدید ایئر بیس جدید ترین جنگی جہازوں سے لیس جہاں سہولیات عالمی معیار کے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جو قطر فضائیہ کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔