8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, اپریل 16, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
قندھار میں دہشتگردی کا واقعہ، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کی شدید مذمت

قندھار میں دہشتگردی کا واقعہ، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کی شدید مذمت

19/10/2018
0 0
0
شئیرز
13
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیرِاعظم پاکستان اور آرمی چیف نے افغان صوبے قندھار میں ہونے والے دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے دہشتگردی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ افغانستان میں عوام اور فورسز دہشتگردی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، پاکستان امن واستحکام کے لیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے میں ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کو بھی انتخابات کے دوران دہشتگرد حملوں کا سامنا رہا ہے، اس لیے ہم افغان عوام کے درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے افغانستان میں امن آنا بہت ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ افغان اور دیگر سیکیورٹی فورسز افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری تشدد کو خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں۔

ادھر دفتر خارجہ نے افغانستان صوبے قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Condemnable terrorist attack targeting Kandahar's governor, police chief & Intel chief. Our condolences & prayers go to President Ghani, the families of the victims & the ppl of Afghanistan. Peace & security of Pakistan is inextricably linked to peace & security in Afghanistan.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 18, 2018

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قندھار میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، حملے میں قندھار کے سیکیورٹی حکام کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا یے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے جمہوریت ناگزیر ہے، پاکستان افغان جمہوری عمل کی حمایت کے لیے افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہے، امید کرتے ہیں کہ افغان پارلیمانی انتخابات پرامن ہونگے۔

خیال رہے کہ افغان کے صوبے قندھار میں کیے گئے ایک حملے میں صوبائی پولیس سربراہ عبدلرازق اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ ہلاک جبکہ اس حملے میں امریکی فوج کے کمانڈر بال بال بچے۔

COAS condemns Kandahar incident. “Wish to see Afghan and other security forces succeeding to bring an end to this prolonged violence in Afghanistan. Peace in Afghanistan is essential for peace in the region. Support all initiatives towards this end”, COAS.

— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 18, 2018

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے افسران ایک میٹنگ میں شریک تھے، میٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ باہر نکلے تو باڈی گارڈ کے بھیس میں موجود حملہ آور نے ان پر فائرنگ کر دی۔

 

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملربال بال بچ گئے لیکن ان کے ساتھ موجود دو اور امریکیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In