اسلام آباد: (سچ نیوز) اس بار دنگل پیپلز پارٹی اور حکومتی اراکین کے درمیان پڑا، بات حد سے بڑھنے لگی تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے میں ہی عافیت جانی۔
مراد سعید کی تقریر کے بعد اپوزیشن کو موقع نہ دینے پر پیپلز پارٹی اراکین نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے عبدالقادر پٹیل کو مائیک دیا تو کراچی سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے شور مچانا شروع کر دیا اور اپوزیشن مخالف نعرے لگائے۔
فیصل واوڈا اور آغا رفیع اللہ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بات نہ بنی، صورتحال زیادہ خراب ہونے لگی تو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس جمعرات چار بجے تک ملتوی کردیا۔