لاہور (سچ نیوز)ماضی کی معروف ادا کارہ روحی بانو گم ہوگئی ہیں ، وہ نہ فاﺅنٹین ہاﺅس میں ہیں اور نہ اپنی بہن کے گھر میں ہیں۔جیونیوز کے مطابق روحی بانوکو ان کی بہن ایک سال قبل فاﺅنٹین ہاﺅس سے اپنے لے گئی تھیں جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہے ؟ گلبر گ میں ان کامکان کھنڈ ر کی صورت پیش کررہاہے جبکہ ان کی بہن کے گھروالوں میں سے بھی کوئی روحی بانو کے بارے میں کچھ بتانے کوتیار نہیں ہے جس کی وجہ سے روحی بانوکا کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔یاد رہے کہ روحی بانوکے اکلوتے بیٹے کو لاہور میں ہی ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔ روحی کئی سال گزرجانے کے باوجود اس حادثے کا دکھ نہ بھول سکیں اور اس دکھ کے سبب ہی وہ مسلسل بیمار رہنے لگی تھیں اور ان کی ذہنی حالت بھی خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے فاﺅنٹین ہاﺅس میں ان کا گاہے بگاہے علاج کیا جاتا تھا ۔