لاہور (سچ نیوز) اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی کیونکہ جان کا خطرہ ہے۔ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے کہا کہ ان کے شوہر محسن عباس حیدر نے ان سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے، 4 سال کے دوران انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا، محسن جاہلانہ طریقے سے غصہ کرتے ہیں اور چیزیں توڑتے ہیں۔ محسن عباس نفسیاتی ہے مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، اس نے پولیس کے سامنے بھی اقرار کیا ہے کہ وہ ماہر نفسیات کے پاس جاتا رہا ہے۔فاطمہ سہیل نے واضح کیا کہ نہ تو وہ محسن کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور نہ ہی ان سے صلح کریں گی کیونکہ ان کے ساتھ رہنے سے جان کو خطرہ ہے۔ پولیس معاملہ لٹکا رہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ، پولیس کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل پیر کے روز ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔ ایس پی آفس میں دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر بیانات ریکارڈ کیے گئے۔