اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزير مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو صاف کرنا، سرسبز بنانا اور سياسی کچرہ بھی صاف کرنا ہے، حکومت سرسبز شاہراہ کے نام سے نيا پروگرام شروع کر رہی ہے۔
پاکستان کو صاف اور سرسبز وشاداب بنانے کی مہم کا آغاز، وزیراعظم پیر کو مون سون کی شجرکاری کا افتتاح کریں گے۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے ملک کو کوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی کچرے سے بھی پاک کرنے کا اعلان کیا۔
مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سیاسی معاملہ ہے نہ ہم اس پر سیاست کریں گے، شجرکاری مہم کو پوليس کے شہدا کےنام کر رہے ہیں۔
ملک امین اسلم نے بتایا کہ دنيا کے مختلف اداروں نے سونامی ٹری منصوبہ کو ايک ماڈل کے طور پر تسليم کيا ہے اور اسے اپنے اپنے ممالک میں اپنانے کے لئے اس کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔