واشنگٹن ( سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون کی جانب سے مشترکہ یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے،جس کے بعد امریکا فرانس کے تعلقات میں سرد مہری نظر آئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کےلئے فرانس پہنچے تھے تاہم انہوں نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ،انہوں نے ہفتے کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کی ، فرانسیسی صدارتی رہائش گاہ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران صدر میکرون نے امریکی صدر کے گھٹنے پر ہاتھ رکھا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ٹرمپ ان کے دوست ہیں جبکہ ٹرمپ نے فاصلہ برقرار رکھا اور دونوں صدروکی ملاقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہ تھی۔