نیویارک(سچ نیوز) معروف امریکی ماڈل کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ارب پتی کا اعزاز رکھنے والی خاتون ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز بھی ان کے پاس رہا ہے جو بعد ازاں ایک انڈے کی تصویر نے توڑا۔وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں میک اپ سے بنی سنوری ہوتی ہیں چنانچہ پسند بھی کی جاتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ایک بغیر میک اپ کے تصویر پوسٹ کر دی جس پرپاکستانیوں کو ایسا جھٹکا لگا کہ جس کا اندازہ ان کے کمنٹس سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ایک صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس تصویر کو دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ میری پوری زندگی ہی جھوٹ ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”مجھے یہ تصویر دیکھ کر شدید جھٹکا لگا۔ پلیز کچھ میک اپ کر لو کائیلی۔“ ایک لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ”ہم اپنے مصنوعی پن پر کتنا خوش ہوتے ہیں ناں۔“بعض لوگوں نے تو اس تصویر کو پرانی قرار دے دیا۔ ایک نے لکھا کہ ”یہ تصویراس وقت کی ہے جب کائیلی نے پلاسٹک سرجری ابھی نہیں کروائی تھی۔“ایک صارف، جس کا تعلق شاید پی ٹی آئی سے تھا، نے عائشہ گلالئی کو درمیان میں گھسیٹتے ہوئے لکھا کہ ”پہلی نظر میں تو مجھے لگا کہ یہ عائشہ گلالئی کی تصویر ہے۔“