ممبئی(سچ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ظالمانہ رویے پر بھارتی اداکارہ ہما قریشی بھی چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے بھارتی عوام کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کی تجویز دے دی ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے، میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اوراس سے پیداہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔
Every1 with opinions on #Kashmir.I humbly say this-you have no idea of the life,bloodshed & loss of Kashmiris(Pandits&Muslims)
Pls refrain from irresponsible commentary.There are people – women,children,old&sick people.Put urself in their shoes at this very moment & be sensitive— Huma Qureshi (@humasqureshi) August 7, 2019