لاہور(سچ نیوز) معروف ماڈل صدف کنول نے گزشتہ دنوں جنسی ہراسگی کے متعلق ایک بیان دیا جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”اگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے تو انہیں واقعے کو فوراً منظرعام پر لانا چاہیے، وہ کیوں اس کے لیے 10سال انتظار کرتی ہیں۔“ اب ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اس بار اپنے کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ایک تصویر کی وجہ سے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق یہ تصویر صدف کنول کے ایک میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ سے ہے جس میں اس کے بالوں کا عجیب و غریب ڈیزائن بنایا گیا ہوتا ہے۔ بالوں کا ایسے جوڑا بنایا گیا ہے جیسے اس کے سر پر مردوں جتنے بال ہوں۔اس کے علاوہ تصویر میں اس کی رنگت بھی بالکل سیاہ کی گئی ہے جیسے وہ واقعی کوئی سیاہ فام لڑکی ہو۔ صدف نے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو صارفین نے ان پر شدید تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”حبشی ہی پیدا ہو جاتیں۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”اس کے بالوں کے ساتھ کیا ہوا؟“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”خوفناک، بہت بے شرم لڑکی ہے۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”میرے خیال میں تو ہالوین سیزن ختم ہو چکا ہے۔“