مقبوضہ بیت المقدس (سچ نیوز)یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھا وؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 129 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی اشرار میں متعدد یہودی طلبا شامل تھے۔ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے اندر داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے۔ خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کا باب المغاربہ 1967 کے بعد قابض صہیونیوں کے نرغے میں ہے اور یہودی اسی دروازے کو قبلہ اول میں دھاوؤں کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سکییو رٹی مہیا کر رکھی تھی، قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں میں مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔