8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک اور امیر جماعت اسلامی سمیت درجنوں گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک اور امیر جماعت اسلامی سمیت درجنوں گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک اور امیر جماعت اسلامی سمیت درجنوں گرفتار

24/02/2019
0 0
0
شئیرز
54
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر(سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک اور امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت جماعت کے 2 درجن سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ بھارتی فورسز کی مزید 100 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے میسومہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لے لیا اور کوٹھی باغ کے تھانے میں بند کردیا ہے۔بھارتی پولیس نے وادی بھر میں مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے 2 درجن سے زائد مرکزی اور ضلعی سطح کے رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر عبدالحامد فیاض، مرکزی ترجمان ایڈووکیٹ زاہد علی، سابق سیکرٹری جنرل غلام قادر لون، امیر ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) عبدالرئوف، امیر تحصیل پہلگام مدثر احمد، دیگر رہنما عبدالسلام، بختاور احمد، محمد حیات، بلال احمد اور غلام محمد ڈار شامل ہیں۔جماعت اسلامی نے اپنے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیر کی کشیدہ صورتحال مزید خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کے کیس کی سماعت جاری ہے، ایسے موقع پر کشیدگی پیدا کرنے کے پیچھے یقینا کوئی منصوبہ ہے، تاہم جموں و کشمیر کے عوام آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔بھارتی مودی حکومت کے ایما پر متعدد ہندو انتہا پسندوں نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کو چیلنج کیا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بساکر آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔ آرٹیکل 35 اے کے تحت بھارت میں کشمیری عوام کو خصوصی مراعات حاصل ہیں اور غیر کشمیریوں کے وادی میں جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے وادی میں ہنگامی بنیادوں پر مزید فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مزید 100 اضافی کمپنیوں کو فضائی راستے سے سری نگر بھیجا جارہا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In