ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑ ،ارباز خان سے طلاق کے بعد خود سے 11سال چھوٹے ارجن کپور کی محبت میں گرفتار ہو گئیں اور دونوں تب سے اکٹھے دیکھے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے حلقوں میں تو ملائیکہ اور ارباز کی طلاق کی وجہ بھی ملائیکہ اور ارجن کپور کے تعلق کو قرار دیا جاتا ہے۔ اب تک ملائیکہ اور ارجن کپور کی عمروں کے فرق پر لوگ ہی باتیں کر رہے تھے۔ اب پہلی بار ملائیکہ اروڑا خود اس پر بول پڑی ہیں۔ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ملائیکہ اروڑوا نے کہا ہے کہ ”جب آپ کسی شخص کے ساتھ تعلق میں ہوتے ہیں اور آپ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوتی ہے تو آپ کی عمروں میں جتنا بھی فرق ہو وہ معنی نہیں رکھتا۔ محبت کا تعلق ذہنوں اور دلوں کے ربط سے ہوتا ہے، عمروں کے یکساں ہونے سے نہیں۔ بدقسمتی سے ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ وقت کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے۔“اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”جب کوئی بڑی عمر کا مرد اپنے سے کہیں کم عمر لڑکی کے ساتھ رومانس کرتا ہے تو سب اس مرد کی تعریف کرتے ہیں لیکن جب کوئی بڑی عمر کی خاتون اپنے سے کم عمر لڑکے کے ساتھ محبت کرے تو اسے ’بُڈھی‘ اور نجانے کیا کچھ بولا جاتا ہے۔“