اسلام آباد: (سچ نیوز ) حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید، پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے دو اہم افسران چین میں گرفتار کر لیے گئے ہیں جنہوں نے کِک بیکس کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کے اعتراف پر چینی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی ہے، شہزاد اکبر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بیجنگ روانہ ہو گی، ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نیب شاہد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اعترافی بیانات کیساتھ رقم منتقلی کی درخواست کر سکتی ہے، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے۔