گلگت: (سچ نیوز ) ملتان کے سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل چلا کر بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔
ملتان کے سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے کے ٹو کے پہاڑ پر سائیکل دوڑا دی، قومی سائیکلسٹ نے بیس ہزار کی بلندی تک سائیکل چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ سائیکلسٹ نے 2جولائی کو ملتان سے سفر کا آغاز کیا تھا۔ سفر کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔
ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کارنامے کو پاک فوج اور شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔ ثاقب الرحمن جیسے کھلاڑی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ایسے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ وہ پاکستان کا نام مزید بلند کرسکیں۔