8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
منی بجٹ پیش موبائل فونز، سگریٹ اور بڑی گاڑیاں مہنگی

منی بجٹ پیش موبائل فونز، سگریٹ اور بڑی گاڑیاں مہنگی

21/09/2018
0 0
0
شئیرز
11
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (سچ نیوز)  تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا گیا

جس میں موبائل فونز، سگریٹ اور بڑی گاڑیاں مہنگی کرنے جبکہ وزیراعظم، وزرا اور گورنرز کو

حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں

ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات

پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

سگریٹ، موبائل فون، بڑی گاڑیاں مہنگی

اسد عمر نے وزیراعظم، وزرا اور گورنرز کو ٹیکس سے حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا

کہ اب ان اعلیٰ حکام سے بھی ٹیکس لیا جائے گا، پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے اور کم از کم پنشن 10 ہزار روپے ہوگی،

مہنگے موبائل فونز پر ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے، بجٹ میں سگریٹ پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، 1800 سی سی سے

زیادہ کی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب کا ریلیف

وزیر خزانہ نے کہا کہ ریگولٹری ڈیوٹی کی مد میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں،

پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم ٹیکس کی مد میں

300 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے، نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد ٹیکس کو 0.6 فیصد کیا

جارہا ہے اور اب ان پر ملک میں جائیداد خریدنے پر پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح

وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کے بارے میں بتایا کہ چار لاکھ روپے سالانہ آمدن والے

افراد کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چار سے آٹھ لاکھ آمدن پر ایک ہزار روپے ٹیکس،

8 سے بارہ لاکھ پر دو ہزار روپے ٹیکس، بارہ لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر 5 فیصد ٹیکس، 24 سے 30 لاکھ

روپے آمدن پر 60 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ 30 لاکھ سے زائد آمدن پر 15 فیصد ٹیکس، 40 سے

50 لاکھ آمدن پر 25 فیصد اور 50 لاکھ سے زائد آمدن پر 29 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کراچی کیلئے 50 ارب روپے مختص

اسد عمر نے کہا کہ یوریا کی ترسیل بڑھانے کے لیے 1 لاکھ ٹن کھاد درآمد کی جائے جس میں سبسڈی دی جائے گی،

دیامر اور بھاشا ڈیمز  کو 6 سال میں تعمیر کیا جائے گا، مالی سال 2018 میں ترقیاتی منصوبوں پر 6 سو 61 ارب

روپے مختص کیے گئے تھے، جسے اس سال بڑھا کر 725 ارب روپے کردیا گیا ہے، اس میں سے 50 ارب کراچی

کی ترقی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، مزدوروں کے 8276 گھروں کی تعمیر کیلیے ساڑھے 4 ارب روپے جاری کیے

جائیں گے، خیبر پختونخوا میں متعارف کروائے گئے صحت پروگرام کو قبائلی علاقوں اور اسلام آباد میں بھی شروع کیا جائے گا

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

اسد عمر نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے،

حکومت نے نان فائلرز پر بوجھ ڈالا ہے، تمام اقدامات کے نتائج آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 18

سے 21 ارب ڈالرز ہے، تنخواہ دارطبقے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس 25 فیصد کردیا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In