اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مودی سے متعلق بیان کو عالمی اخبارات میں پذیرائی ملنے لگی۔ دنیا کے تمام بڑے اخباروں میں وزیراعظم کا بیان ہیڈ لائنز کی زینت بنا جسے سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔
نیوز سچ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ ہٹلر سے کیا تھا۔ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے مودی کے نظریے کو ہٹلر کے نازی نظریے سے تشبیہ دی اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا تھا کہ کیا دنیا خاموش تماش تماشائی بنی رہے گی۔ اس بیان کو عالمی اخبارات میں بھرپور کوریج مل رہی ہے۔
چین کے بڑے اخبارات میں سے ایک مورننگ پوسٹ نے سرخی لگائی، وزیر اعظم پاکستان نے کہا مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات’’ پر عالمی خاموشی ’’ ہٹلر کو داد دینے ‘‘ کے مترادف ہیں۔
سڈنی مورننگ ہیرالڈ نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کا جبری انضمام نازی ازم جیسا ہے۔
فرانسیسی اخبار لی موندے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا مقبوضہ کشمیر کی ’’صورتحال سے ایک بار پھر نازی ازم جڑ پکڑ رہی ہے‘‘
روسی خبر ایجنسی نے وزیر اعظم کے بیان کے اس حصے کی ہیڈ لائن لگائی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کو نازی نظریے سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے بھی لکھا کہ عمران خان نے بھارتی اقدام کو نازیوں سے تشبیہ دی ہے۔