8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, جون 22, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
مولانا الیاس قادری کی بیرون ملک جائیداد ہے یا نہیں ؟ترجمان دعوت اسلامی نے ایسے حقائق بیان کر دیئے کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

مولانا الیاس قادری کی بیرون ملک جائیداد ہے یا نہیں ؟ترجمان دعوت اسلامی نے ایسے حقائق بیان کر دیئے کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

مولانا الیاس قادری کی بیرون ملک جائیداد ہے یا نہیں ؟ترجمان دعوت اسلامی نے ایسے حقائق بیان کر دیئے کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

17/08/2018
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(سچ نیوز)ملک کی معروف مذہبی تنظیم اور تبلیغ اسلام کی عالمگیر تحریک  دعوت اسلامی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی لندن میں مبینہ جائیداد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد اور ایسے بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا الیاس قادری عالم اسلام کی ایک معتبر شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی بینک اکاؤنٹ  ہے ،مولانا الیاس قادری پر الزام لگانے والے چاچا شکور نامی شخص اور دیگر افراد  جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر دنیا بھر میں مولانا الیاس قادری کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عالم اسلام کی معتبر شخصیت کے خلاف جھوٹ بول کر وہ اپنی آخرت بھی تباہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری  ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کئی بارمدنی چینل کے مشہور پروگرام مدنی مذاکرہ میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ میری کوئی جائیداد نہیں اور کئی بار ان کے رہنے کا کمرہ بھی مدنی چینل پر دکھایا جا چکا ہے جس میں ایک سادہ سی کھجور کی چھال کی چٹائی ہے جس پروہ  سوتے ہیں،ان کے کمرے میں صرف ایک  پنکھا لگا ہوا ہے اور کچھ سادے سے برتن ہیں جن میں وہ انتہائی سادہ اور عام سی غذا کھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر اور چاچا شکور نامی شخص کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں میں رتی برابر بھی صداقت نہیں ،مولانا محمد الیاس قادری کی کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں بلکہ یہاں تک کے ان کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے ،مولانا الیاس قادری پر اس طرح کے مضحکہ خیز ،جھوٹے  اور سنگین الزامات عائد کرنے والےخود اپنی آخرت کو  تو خراب کر  ہی رہے ہیں لیکن گمراہ کن جھوٹ بول کر حضرت کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مریدین اور کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری بھی کی ہے ۔ترجمان دعوت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا محمد الیاس قادری پر من گھڑت الزامات لگانے والے دنیا میں ہی توبہ کرلیں اور  اللہ سے اس بہتان پر معافی مانگیں،دعوت اسلامی کی لیگل ٹیم بے بنیاد،جھوٹے اور من گھڑت  الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی  اور چاچا شکور سمیت جو بھی اس جرم میں ملوث ہوا انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ چاچا شکور نےفیس بک پر وائرل ہونے والے  اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے لندن میں مبینہ طور پر فلیٹس ہیں اور ان  کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز ہے۔یاد رہے مولانا محمد الیاس قادری مشہور عالمی تبلیغی تحریک دعوت اسلامی کے سربراہ ہیں اور دنیا بھر میں انکے لاکھوں مریدین ہیں ،مولانا محمد الیاس قادری چند روز قبل ہی کئی سالوں کے بعد  حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In