ممبئی (سچ نیوز) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیتا امبانی کی مہنگی اشیا کے چرچے ہمیشہ ہی ہوتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار ان کے ہینڈ بیگ نے سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہوا ہے۔نیتا امبانی کی اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ ان کے ہاتھ میں موجود تاریخ کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ ہے۔ یہ ہینڈ بیگ ہرمس کمپنی نے تیار کیا ہے اور ایک بولی کے ذریعے اس کو خریدا گیا ہے۔ مذکورہ کمپنی امیر افراد کیلئے مہنگی اور نایاب قسم کی چیزیں تیار کرنے میں مشہور سمجھی جاتی ہے۔نیتا امبانی کے اس بیگ کو ’ ہرمس ہمالیہ کروکوڈائل برکن بیگ‘ کا نام دیا گیا ہے جو دریائے نیل میں پائے جانے والے مگر مچھوں کی کھال سے تیار کیا گیا ہے۔ نیتا امبانی نے یہ بیگ 3 لاکھ 77 ہزار 261 ڈالر میں خریدا تھا جو بھارتی روپوں میں 2 کروڑ 6 روپے اور پاکستانی روپوں میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ بیگ تو مگر مچھ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے لیکن اس کے سخت حصے 18 قیراط کے خالص سونے سے بنائے گئے ہیں اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے اس میں 240 ہیرے جڑے گئے ہیں ، اسی لیے یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ہینڈ بیگ قرار پایا ہے۔ نیتا امبانی اس سے قبل بھی اپنی مہنگی اشیا کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، خواہ ان کی جانب سے اپنی بیٹی کو دیا جانے والا مہنگا ترین گھر ہو یا اپنی بہو کو دیا جانے والا مہنگا ترین ہار۔ خیال رہے کہ نیتا امبانی نے اپنے صاحبزادے آکاش امبانی کی بیوی (اپنی بہو) شلوکا مہتا کو شادی کے موقع پر 690 کروڑ روپے مالیت کا ہار تحفے میں دیا تھا۔ یہ ہار خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا جوجدید انسانی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین جیولری قرار پائی تھی۔