احمد آباد (سچ نیوز )بھارتی ریاست گجرات کی ایک خاتون اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گئی ہے جہاں اس نے موقف اختیار کیا کہ چار مہینے سے اس کے شوہر نے متعدد مقامات پر جسمانی تشددکا نشانہ بنایا ہے کیونکہ میں نے بیت الخلاءمیں اس کے ساتھ ازداجی تعلقات قائم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بھارتی شہر ” بھاوو نگر “ کی رہائشی ہے جس کی عمر صرف 19 سال ہے ، لڑکی کا کہناہے کہ چار مہینے قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور میرے شوہر کا بھائی جب بھی مجھے اکیلا دیکھتا ہے تو جسمانی طور پر ہراساں کرتا ہے جبکہ سسرال والے جہیز پر بھی مجھے ہراساں کرتے رہتے ہیں ۔ لڑکی نے بتایا کہ شادی کے فوری بعد ہی یہ مسائل شروع ہو گئے ۔خاتو ن نے پولیس حکام کو بتایا کہ اس کے سسرال والوں نے آدھی رات کو اسے نیند سے اٹھایا اور کہا کہ جاﺅ اور جہیز لے کر آﺅ، یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زدوکوب بھی کیا اور لڑکی نے بتایا کہ اس کے شوہر کا بھائی اسے جسمانی طور پر بھی حراساں کرتا رہا ۔لڑکی کا کہناتھا کہ شوہر نے متعدد مقامات پر میری رضامندی کے خلاف جاتے ہوئے زبردستی جسمانی تعلق قائم کیا اور جب میں نے واش روم میں تعلق قائم کرنے سے انکار کیا تو اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔لڑکی کا کہناہے کہ اس سارے معاملے کے بعد میں نے اپنے والد کے گھر ” گومتی پور “ میں واپس جانے کا فیصلہ کیا اور یہاں آ کر پولیس سے رابطہ کیا ، پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔