حافظ آباد: (سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقتدار نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ کیا چیز ہم نے مشرف کی آمریت بھی دیکھی ہے۔
حافظ آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کا حق چھینا جا رہا ہے۔ پارلیمان کی بالادستی سے ملک چلتے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک تباہ کر دیا۔ لوگ نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روس جا رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے بیان آیا کہ انہیں نہیں بلایا، اب امریکا بھی اس قسم کی باتیں کر رہا ہے، یہ ملک کی بد نصیبی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمیر ان کا ملامت کرتا ہے جن کے پاس ضمیر ہو، میں تیار ہوں، ڈرتا نہیں، گرفتار کرو۔ اگر غیرت ہے تو میدان میں سیاست کرو۔