ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے مشہور اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراس کے الزامات سامنے آنے کے بعد سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک طوفان برپا ہے، ایک کے بعد ایک اداکار پر جنسی ہراس کے الزامات سامنے آتے جارہے ہیں۔ اس ماحول میں سینئر اداکار دلیپ تاہل کا ایک حیران کن بیان سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراس اور استحصال کے واقعات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ ریپ کا سین فلمانے سے قبل اس کی رضامندی حاصل کی، جس کی ویڈیو بھی بنائی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ تاہل کا کہنا تھا کہ میں نے پروڈکشن کمپنی سے تقاضا کیا کہ ”خاتون اداکارہ سے رضامندی کا لیٹر لیا جائے۔ پھر میں نے محسوس کیا کہ آج کے دور میں ہمارے پاس موبائل فون ہیں لہٰذا میں نے خود ہی ( اظہار رضامندی کو) ریکارڈ کیا۔“