اسلام آباد (سچ نیوز )حکومت کی سادگی پالیسی سینیٹر فیصل جاوید کو بھاری پڑ گئی ،اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام میں بھوک لگنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو جائیں گے ۔
نجی نیوز چینل میں حامد میر کے پروگرام میں اینکر پرسن نے فیصل جاوید سے مسکراتے ہوئے پوچھا کیا بات ہے آج تھکے ہوئے لگ رہے ہیں تو فیصل جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج سارا دن وزیراعظم ہاوس میں گزار کر آ رہا ہوں اس لیے بھوک لگی ہوئی ہے ،وہاں کچھ کھانے کو نہیں ملتا ،صرف چائے کے ساتھ ایک بسکٹ ملتا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم ہاوس میں میرے ساتھ آٹھ بندے بیٹھے ہوئے تھے اور ٹرے میں صرف سات بسکٹ آئے ۔حامد میر نے سوال کیا کہ جب عمران خان بنی گالا میں ہوتے تھے تو کچھ کھانے کو ملتا تھا ؟اس پر فیصل جاوید نے جواب دیا وہاں پر کچھ گزارا ہو جاتا تھا لیکن یہاں پر کچھ نہیں ملتا ۔پروگرام کے بعد حامد میر نے فیصل جاوید کی چکن تکہ سے تواضع کی جس پر انہوں نے حامد میر کا شکریہ ادا کیا ۔