نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کے سابق کھلاڑی اور سیاستدان نووجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری تقریب کیلئے موصول ہونے والا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نووجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں یہ دعوت قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت مردوں کو تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ طاقت ور سے لوگ ہمیشہ ڈرتے ہیں لیکن باکردار لوگ بااعتماد ہوتے ہیں۔ عمران خان باکردار شخص ہیں اور ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا ہے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو، سنیل گواسکر اور عامر خان کو بھی دعوے نامے بھجوائے گئے تھے۔