اوسلو (سچ نیوز )ناروے میں مسلح شخص نے ایک مسجد میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔برطانوی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قریب واقع النور اسلامک سینٹر نامی مسجد میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے وہاں موجود ایک شخص زخمی ہو گیا ۔زخمی شخص کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔فائرنگ کرنے والا شخص سیاہ فام تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔