اوسلو (سچ نیوز)ناروے میں نیٹو مشقوں کے دوران جنگی بحری جہاز تیل لے جانے والی کمپنی کے آئل ٹینکر سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ مغربی ناروے کے ساحل پر اس وقت پیش آیا جب نیٹو کی جنگی مشقیں جاری تھیں، اسی دوران نارویجن نیوی کا جنگی بحری جہاز ایک تیل بردار کمپنی کے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کی کچھ دیر بعد سمندر میں ڈوب گیا۔جہاز پر نارویجن نیوی کے اہلکاروں اور عملے پر مشتمل 137 افراد سوار تھے جنہیں جہاز کے ڈوبنے سے پہلے ہی نکال لیا گیا، تاہم 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔