لاہور(سچ نیوز ) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا جیلمیں ٹرائل آئین کے متصادم ہے،قائد اور بیٹی کے دفاع کیلئے قانونی حقوق بروئےکار لائیں گے،قانون کابارباردروازہ کھٹکھٹانا اوراپیل کرناہمارا حق ہے،جلد ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دوں گا،کارکن سیاہ پٹیاں باندھ کرجلسوں میں شرکت کریں گے،ریلی میں ایک گملہ نہیں ٹوٹااور سینئرلیڈرشپ کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے،ریلی کوکوریج نہ دینا ناانصافی ہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم کواڈیالہ میں منتقل کردیا گیا۔اور ان کاٹرائل بھی جیل میں کیا جائے گا۔۔جیل میں ٹرائل دہشتگردوں کا ہوتا ہے۔
مشرف دور میں1999ء کا نام نہاد طیارہ ہائی جیکرکیس تھا ۔اس میں بھی لانڈھی جیل سے باہرٹرائل ہوتا تھا۔لیکن یہاں جیل میں ٹرائل کا فیصلہ آئین و قانون کے متصادم ہے۔انتظامیہ اور حکومت کوہوش کے ناخن لینا چاہئیں۔
ایسا کرکے یہ قوم کوکیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب میاں نوازشریف کولے کرجایا جارہا تھا تولاکھوں لوگ سڑکوں پرتھے۔زندگی کے ہرشعبے کے لوگ اس میں شامل تھے۔ان لوگوں کولایا نہیں گیا تھا وہ خود آئے تھے۔کل سڑکوں کا عوام سمندر تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی زندگی میں اتنی پرجوش ریلی میں شرکت نہیں کی۔میں ان کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ خوف کی فضا تھی۔ہمارے سینکڑوں کارکنا ن گرفتار کرلیا گیا تھا۔راولپنڈی، پشاور ،ساہیوال، ودیگر شہروں سے ہمارے قافلوں کوروکا گیا۔میں نے کہا تھا کہ یہ ریلی پرامن ہوگی میں اللہ کا شکرادا کرتا ہوں ۔ہمارا اتنا منظم اور پرامن جلوس کبھی نہ دیکھا ہوگا۔صدر شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے سینئر لیڈرشپ کیخلاف ایف آئی آرزدرج کی گئیں، اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں۔اسی پچاسی سال کے بزرگ راجا ظفرالحق پربھی مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ ہماری ریلی میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔انہوں نے کہا کہ عوام کویاد ہوگا کہ پارلیمنٹپردھاوا بولا گیا، پی ٹی وی پرحملہ کیا گیا۔توڑ پھوڑ کی گئی لیکن اس پرتوکچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کل پاکستان کے معماروں نے جلوس نکالا لیکن تمام چینلز نے بائیکاٹ کیا۔میں اس کا کیا مطلب نکالوں؟ پاکستانی کی ترقی پرکاری ضرب لگائی جائے، پارلیمنٹ پرحملے کیے جائیں اس کی چوبیس گھنٹے کوریج دی جائے؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف جوفیصلہ سنایا گیا اس میں کہا گیا کہ نوازشریف کیخلاف کوئی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے۔میں نے کبھی جھوٹ یا الزام لگانے کی کوشش نہیں ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی میں بدترین خائن بیٹھے ہوئے ہیں،ان پرمقدمات درج ہیں،انہوں نے اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے۔وہ شخص جن کے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز میں عمران خان سفر کرتا ہے۔اربوں کھربوں کے کیسز کافیصلہ کیوں نہیں کیا گیا۔اس وقت صرف اور صرف مسلم لیگ ن نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد کے دفاع کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائیں گے اور اپنے قائد کورہا کروائیں گے۔آئین و قانون ہمیں حق دیتا ہے کہ ہم بار بار قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔۔نوازشریف اور مریم بیٹی کواڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔قائد کے دفاع کیلئے پرامناحتجاج کی کال دوں گا،کارکن سیاہ پٹیاں باندھ کرجلسوں میں شرکت کریں گے