اسلام آباد(سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق خدشات بڑھتے جارہے ہیں، نوازشریف کوایسے حالات میں نہ رکھاجائے جس سے ان کی صحت بگڑے۔دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عوام میں نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویش ہے، نوازشریف کی صحت کاپوراخیال رکھاجائے، نوازشریف کوپمزمنتقل کردیاگیا، نوازشریف کی صحت سے متعلق خدشات بڑھتے جارہے ہیں، نوازشریف کوایسے حالات میں نہ رکھاجائے جس سے ان کی صحت بگڑے، 25 جولائی کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کرتے ہیں ، نان پی سی اوججزپرمشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے،حکومت سیاسی ورکرز کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کرے۔