اسلام آباد: (سچ نیوز) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں جیل مینوئل کے مطابق رہنا ہوگا۔ جیل مینوئل کے مطابق گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز مجرم ہونے کے ناطے عوام کو بھاشن نہیں دے سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی معروف کاروباری شخصیت اینڈریو فارسٹ پاکستان میں سرمایہ کاری اور پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر آسٹریلوی تاجر نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان پولیو فری ملک بن جائے، اس کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا