لاہور (سچ نیوز) پاکستان کے 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، شاہین آفریدی پہلی بار طویل فارمیٹ کا حصہ بنیں گے۔
سرفراز احمد کپتان برقراررہیں گے جبکہ فاسٹ باؤلروہاب ریاض اورمحمد عامرکو ڈراپ کردیا گیا ہے، بلے باز فخرزمان اور لیگ اسپنرشاداب خان کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سعدعلی، یاسرشاہ، بلا ل آصف، فہیم اشرف، محمد عباس، حسن علی اورمیرحمزہ شامل ہیں۔
منتخب ٹیسٹ اسکواڈ کا مختصر تربیتی کیمپ یو اے ای میں ہی شیڈول ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16نومبر سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔