ماسکو (سچ نیوز)روسی صدر نے کہا ہے کہ نیٹو ہماری سرحدو ں سے دورہے ،نیٹو ہماری سرحدو ں کے قریب فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے ۔جیونیوز کے مطابق سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو جارحیااور یوکرائن کے معاملات سے دور رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ہماری سرحدوں کے قریب فوجی اڈے بنانا چاہتا ہے ۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اقدامات کا موثر اور مناسب جواب دیا جائے گا ۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپ میں اعتماد پید کرنے کی ضرورت ہے ۔