مظفرآباد(سچ نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے وادی جہلم میں واقع چھم آبشارپر ڈوب جانے والے تین سیاحوں میں سے دو کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسرے سیاح کی تلاش جاری ہے۔
ہم نیوز کے مطابق کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چناری کے مقام پر پیش آیا جہاں تین سیاح آبشار پر نہاتے ہوئے تیزرفتار پانی کی زد میں آ گئے، واقعے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو بچا لیا، سیاحوں کا تعلق نارووال سے بتایا جا رہا ہے۔شمالی علاقہ جات اور وادی کشمیر میں سیاحوں کے تیز رفتار پانی میں ڈوب جانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، ایسے سانحوں کی وجوہات میں سیاحوں کی غفلت اور ریسکیو کے ناکافی اقدامات شامل ہیں۔