8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, جون 24, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

18/08/2018
0 0
0
شئیرز
34
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے

 مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے جنہوں نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے انتہائی دلچسپ بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، امیرجماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رہنما سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہوا ہے اور اب حکومت کا اصل امتحان شروع ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اورعوام سے کیے وعدوں کو پورا کرے اور ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے۔ توقع ہے کہ آئین، قانون، پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم، قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔

عمران خان کے سابق اتحادی اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارک باد دی،طاہرالقادری نے کہا کہ امید ہے عمران خان ریلیف کے منتظر عوام کی امنگوں پر پورا تریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘عمران خان کا 1997 میں شروع ہونے والا سفر آج زبردست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا’۔ ‘پاکستان کو مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان کو مبارک ہو’۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن اسمبلی سیدعلی

رضا عابدی نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی کو 176 ووٹ مبارک ہو، 7 ووٹوں پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کریں’، ‘172 ووٹ درکار تھے اب یہ احسان نہیں بھولنا’۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے عمران خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی اور کہا کہ ‘نئے پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر عمران خان کو مبارک’۔

حامد میر نے انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارک باد دی۔ن کا کہنا تھا کہ ‘2002 میں ایک سیٹ سے 2018 میں 176 ووٹ، بہتر کھیلا اور مبارک ہو’۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘اللہ آپ کی حفاظت کرے کپتان’۔انھوں نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کو ہمارے خوب صورت ملک پاکستان کا 22 واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک ہو’۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘پوری دنیا میں موجود ہر پاکستانی آپ کے لیے دعا گو ہے’۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘عمران خان نے ایسا خطاب کیا جس کو ہر پاکستانی نہ صرف سننا چاہتا تھا بلکہ اس کی ضرورت بھی تھی’۔وسیم اکرم نے کہا کہ ‘آج ہماری قوم کے لیے تاریخی دن ہے، اس دن کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے’۔قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی ٹویٹر میں عمران خان کو مبارک باد دی۔محمد حفیظ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ‘عمران خان کو پاکستان کا 22 واں عمران خان بننے پر مبارک ہو اور ڈھیر سای دعائیں آپ کے ساتھ ہیں’۔

اظہر محمود نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہمارے نئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مبارک ہو،’جدوجہد سے بھرپور ان کا متاثرکن اور قابل تعریف سفر ہے’۔

معروف صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم پرائم منسٹر۔

کرکٹر حسن علی نے کہا کہ 22 ویں وزیراعظم بننے پر کپتان آپ کو مبارکباد۔

متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک سیاسی نعرہ نہیں ایک حقیقت ہے ۔پاکستان زندہ باد

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پرائم منسٹر عمران خان مبارکباد،انہوں نے عمران خان کوزندگی کی نئی اننگز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ  عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم بننے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے بھی عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے عمران خان نے 176ووٹ حاصل کئے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In