اسلام آباد: (سچ نیوز ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام قوم متحد ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔