لندن (سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان کی بھتیجی آئرس اینا بل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گولڈ سمتھ خاندان کی چشم وچراغ آئرس اینابل حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔آئرس گولڈ سمتھ اورروتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بینزکی بیٹی تھی،آئرس جمائما خان اورٹوری ایم پی زیک گولڈ سمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔