اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بھی شہریوں سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے، کمیٹی حکومتی رٹ کو برقرار کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائے گی جب کہ کمیٹی میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔