8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
وزیراعظم کی چین کے نا ئب صدروانگ کیشان اور چینی صنعت کاروں سے ملاقات ،پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کیلئے مثالی ملک ، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے:عمران خان

وزیراعظم کی چین کے نا ئب صدروانگ کیشان اور چینی صنعت کاروں سے ملاقات ،پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کیلئے مثالی ملک ، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے:عمران خان

وزیراعظم کی چین کے نا ئب صدروانگ کیشان اور چینی صنعت کاروں سے ملاقات ،پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کیلئے مثالی ملک ، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے:عمران خان

04/11/2018
0 0
0
شئیرز
4
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چین کے نا ئب صدروانگ کیشان سے ملاقات کی اور چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کیلئے مثالی ملک ہے، اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا خان کا چین کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، سی پیک کے تحت سماجی واقتصادی ترقی اورمکانات کی تعمیرترجیح ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے 70کروڑافرادکوغربت اوربدعنوانی سے نکا لنے پرچین کی ستائش بھی کی جبکہ دونوں رہنماؤں کاپاک چین سٹریٹجک تعاون کی ضرورت پرزوردیا ۔چینی نائب صدر کا کہناتھاکہ پاکستان اورچین ہرآزمائش پرپورااترنے والے شراکت دارہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے چین کی بڑی صنعتکار کمپنیوں کے سربراہوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں وزیر اعظم نے کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا مضبوط بنیادوں پر عمل شروع ہو چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاور چائنا گروپ یان زی یانگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں توانائی ضروریات، سی پیک کے تحت جاری بجلی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ  ہر شعبےکے لئے توانائی وسائل کی اشد ضرورت ہے، بجلی کی ترسیل، ٹرانسمیشن لائنز نظام بہتر بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پاور چائنا گروپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنےکیلئے بذریعہ سرمایہ کاری کردار ادا کریں گے،انہوں نے  جلد پاکستان کے دورے کا عندیہ بھی دیا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے چائنا رینبو انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کمپنی کی چیئرمین لی ڈیکین، چیئرمین چائنا ریلویز کنسٹرکشن کارپوریشن اور چیئرمین بینک آف چائنا گروپ نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،وزیراعظم نے ہواوے کمپنی مڈل ایسٹ ریجن کے صدر چارلس یانگ کو ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور انسانی وسائل کی دستیابی سے آگاہ کیا۔بعد ازاں وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ عمران خان نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کو حکومت کے سماجی و معاشی ایجنڈے سے آگاہ کیا جب کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اطینان کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کے سی پیک سمیت کئی بزنس وینچرز میں شمولیت کو سراہا جب کہ چینی کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔اعلامیے کے مطابق چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In