اسلام آباد: (سچ نیوز ) وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کے تیسرے مرحلے میں خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث اڑتالیس میں سے صرف تین گاڑیاں ہی نیلام ہو سکیں، دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل 78 لاکھ 16 ہزار روپے میں نیلام ہو گئیں۔
وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کے تیسرے مرحلے میں کل اڑتالیس میں سے تین گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ بولی کے ذریعے تینوں گاڑیاں 36 لاکھ 45 ہزار میں فروخت ہوئیں۔ اس موقع پر لوگوں کا کہںا تھا کہ گاڑیوں کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل 78 لاکھ 16 ہزار روپے میں نیلام ہوئیں۔ بولی کی رقم پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کی کل مالیت 85 لاکھ 97 ہزار روپے ہو جائے گی۔