ڈیرہ غازی خان: (سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آمد، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بھی بند رہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شاہانہ پروٹوکول، عہدہ سنبھالنے کے بعد عثمان بزدار پہلی بار آبائی شہر ڈی جی خان پہنچے جہاں ان کا قافلہ 29 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔
یہی نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بھی بند کر دیں گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لمبے چوڑے پروٹوکول کی روایت برقرار دیکھ کر شہریوں نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔