کراچی: (سچ نیوز ) وزیراعظم کی سادگی مہم، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی نے گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کر دیں۔ 10 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلز میں بیشتر خستہ حال ہیں، جس کی وجہ سے خریدار انکی بولی لگانے میں کترا رہے ہیں۔
نیلامی میں پیش کی جانے والی 4 لگژری گاڑیوں کے علاوہ تمام گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں انتہائی خستہ حالت میں موجود ہیں۔ کئی گاڑیوں کے ٹائر خراب ہیں تو کئی گاڑیوں کے انجن کسی کام کے نہیں، کئی گاڑیوں میں تو مکڑیوں نے بسیرا ڈال لیا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خستہ حال گاڑیوں کے دام مارکیٹ سے کہیں زیادہ مقرر کر دیئے ہیں جسے خریدنا کسی گھاٹے سے کم نہیں اس لئے حکام کو ان گاڑیوں کی نیلامی کی قیمت پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔