کراچی (سچ نیوز) ٹاپ پاکستانی ماڈل صدف کنول کو پرستار نے ملاقات کے عوض ایک کروڑ ڈالر کی پیشکش کر دی۔صدف کنول ان دنوں تھائی لینڈ میں موجود ہیں جہاں سے وہ اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تسلسل سے پوسٹ کر رہی ہیں۔ان کے ایک پرستار نے کہا وہ ان سے ملنے کا خواہش مند ہے چاہے اس کیلئے اسے ایک کروڑ ڈالر ہی کیوں نہ خرچ کرنا پڑیں۔پرستار کی اس خواہش پر صدف کنول نے تو کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، البتہ بہت سے صارفین نے اسے کھری کھری سناتے ہوئے اوقات میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔