لاہور (سچ نیوز): صدر مملکت عارف علوی لاہور پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر وی وی آئی پی پروٹول پر صدر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کیلئے 32 گاڑیاں موجود ہیں، جب تک پروٹوکول واپس نہیں لیا جاتا ائیر پورٹ سے باہر نہیں جاوں گا۔ تاہم بعد ازاں احکامات پر عملدرآمد ہونے پر صدر مملکت گورنر ہاوس کیلئے روانہ ہو گئے.
صدرمملکت عارف علوی آج سرکاری دورے پر لاہور پہنچے ہیں، انھیں پرانے ایئر پورٹ سے بائی روڈ گورنر ہاؤس روانہ کیا جانا تھا تاہم صدر عارف علوی کو جب علم ہوا کہ ان کے پروٹوکو ل کیلئے 32 گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں تو انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ پرو ٹو کول کم اور سکیورٹی مناسب ہو۔ لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے پروٹوکول کم ہونا چاہئے۔
عارف علوی نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ میرے پروٹوکول کے لئے32 گاڑیاں موجود ہیں ، اس وقت تک ائیر پورٹ سےباہر نہیں آوں گا جب تک اس پروٹوکول کو واپس نہیں لیاجاتا۔